سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے لکھا ہے کہ گیمبیا میں اسلامی تعاون تنظیم کے 15ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر، مصر کے وزیر خارجہ سام شکری کے ساتھ ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات کی تازہ ترین صورتحال اور علاقائی پیشرفت بالخصوص غزہ کی صورتحال اور فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کو روکنے کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیاگيا۔
انہوں نے لکھا کہ اس ملاقات میں دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر صیہونی حکومت کے حملے اور ایران کے مسلح افواج کے جائزہ اور قانونی ردعمل کی وضاحت کی اور اس بارے میں حکومت مصر کے موقف کا شکریہ ادا کیا۔
ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ غزہ میں جنگ روکنے کے لیے علاقائی کوششیں مزید تیز ہوگئی ہیں۔
IRNA کے مطابق؛ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان گیمبیا کے دارالحکومت بنجول میں اسلامی تعاون تنظیم کے 15ویں سربراہی اجلاس میں ایران کی نمائندگي کر رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ